اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے حملے میں 2 اہلکاروں سمیت تین افراد شہید اور 2 شہری زخمی

شہید ہونے والوں میں نائیک امجد، لانس نائیک صغیر خان اور شہری شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سپاہی آصف، سپاہی میر زمان شامل ہیں

شیعت نیوز: دہشت گرد حملے میں 2 اہلکاروں سمیت تین افراد شہید اور 2 شہری زخمی ہو گئے ہیں ۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے حساس ترین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی باچا آباد کے قریب کالعدم تکفیری وہابی جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا ہے۔،

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسمٰعیل خان میں تکفیری دہشتگرد بھائیوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید

ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی باچا آباد کے قریب دہشتگردوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 اہلکاروں سمیت تین افراد شہید جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی آئی خان میں تکفیری راج ،کالعدم سپاہ صحابہ کے حملے میں تین معصوم بچے شھید

حملے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز جائے واقعہ پر پہنچ گئیں، فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی اور دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ کا عمل سخت کر دیا ہے۔ میتوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک نفاذفقہ جعفریہ کا ہنگو، پاراچنار اور ڈیرہ اسماعیل خان کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ

پولیس ذرائع کے مطابق لونی اور باچا آباد کے درمیان ایف سی اہلکار رکشہ پر لونی سے باچہ آباد جا رہے تھے تو راستے میں ان پر فائرنگ ہوئی جس سے تین افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں نائیک امجد، لانس نائیک صغیر خان اور شہری شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سپاہی آصف، سپاہی میر زمان شامل ہیں۔ پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button