پاکستان کی اہم خبریں

سی ٹی ڈی کوئٹہ کی کاروائی،داعش افغانستان کے 3 سفاک دہشتگرد واصل جہنم

مارے جانے والے تینوں دہشتگرد ربیع الاول کے موقع پر کوئٹہ میں تخریب کاری کرنا چاہتے تھے

شیعت نیوز :سی ٹی ڈی کوئٹہ نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے داعش کے 3 تکفیری دہشتگردوں کا واصل جہنم کرتے ہوئے بھاری تعداد میں دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی کوئٹہ نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر افغانستان سے کوئٹہ آنے والی ایک گاڑی کو اغبرگ کے علاقے میں رکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی میں موجود دہشتگردوں نے گاڑی سے باہر نکلتے ہوئے سی ٹی ڈی ، ایف سی اور پولیس کے جوانوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کاروائی میں فرار ہونے والے تینوں تکفیری دہشتگرد مارے گئے۔زرائع کے مطابق مارے جانے والے تینوں تکفیری دہشتگردوں کا تعلق عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کی افغانستان شاخ سے تھا۔واصل جہنم ہونے والے تینوں تکفیری دہشتگرد ربیع الاول کے مہینے میں کوئٹہ میں تخریب کاری کی نیت سے آرہے تھے کہ راستے میں ہی مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :ڈیرہ اسمٰعیل خان میں تکفیری دہشتگرد بھائیوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید

زرائع کے مطابق مارے گئے تکفیری دہشتگردوں کی گاڑی جسے وہ چھوڑ کر فرار ہو رہے تھے میں 35کلو دھماکہ خیز مواد نصب تھا،جو کہ اگر دہشتگردی میں استعمال ہوتا تو بہت جانی و مالی نقصان کا سبب بنتا۔تینوں دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد کرلئے گئے۔قانون نافذ اداروں نے کوئٹہ کے تمام داخی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرتے ہوئے  کے چیکنگ کا سلسلہ سخت کر دیاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button