اہم ترین خبریںپاکستان

ملعون ستار جمالی کی گرفتاری پر سندھ پولیس کا شکریہ ، اب اسے سزابھی دی جائے، علامہ ناظرتقوی

انہوں نے کہاکہ اب ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس شخص کو قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی شخص کو جرات نہ ہو کہ وہ اسلامی مملکت میں نبی کریم ﷺ یا ان کے اہلبیت کی شان میں گستاخی کرسکے۔

شیعت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نےایس یو سی صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہا کہ ہم آئی جی سندھ پولیس ایس ایس پی ضلع دادو اور متعلقہ اداروں کا شکریہ  ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے توہین اہلبیتؑ کے مرتکب شخص کو گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملعون ستار جمالی واجب القتل ہے ،اسے فوری طور پر پھانسی پر لٹکایاجائے ،شیعہ سنی، مسیحی رہنما

انہوں نے کہاکہ اب ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس شخص کو قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی شخص کو جرات نہ ہو کہ وہ اسلامی مملکت میں نبی کریم ﷺ یا ان کے اہلبیت کی شان میں گستاخی کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں: گستاخ ستار جمالی کو پاکستانی قانون کی شق 295 کے مطابق فوراً پھانسی دی جائے، آئی ایس او پشاور

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بسنے والے مسلمان عاشقان رسولﷺ ہیں اور اپنے پیارے نبی کی نسبت سے ہم کسی بھی صورت اہلبیت ؑ کی توہین برداشت نہیں کرسکتے ۔ اس بدترین گستاخی نے عاشقان امام مہدی ؑ کے دلوں کو چھلنی کیا ہے۔ سندھ بھرمیں مومنین اس ملعون کی سزائے موت کا مطالبہ کررہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ستار ملعون کو سرعام سزائے موت نہ دی تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی، مولانا یوسف حسین جعفری

واضح رہے کہ ملعون عبد الستار جمالی کی جانب سے امام مہدی ؑ کی شان مبارکہ میں بدترین گستاخی کے خلاف پوری ملت جعفریہ سراپا احتجاج ہے ۔ ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیاں کا سلسلہ زور پکڑتا جارہاہے ۔ شیعیان حیدر کرارؑ کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ اس بدبخت کو سر عام پھانسی دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاستی رٹ کو چیلنج اور آل رسول ؐکی توہین کرنے والےکی سزاصرف پھانسی ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

متعلقہ مضامین

Back to top button