اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان میں بہتر صورتحال قوم، قومی اداروں اور افواج کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے، جنرل باجوہ

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اہم قومی معاملات پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مسلسل ہم آہنگی دشمن قوتوں کو شکست دینے کے لئے انتہائی ضروری ہے

شیعت نیوز: پاکستان کےچیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قوم، قومی اداروں اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کے ثمرات کو کسی بھی مذموم مقصد کے لیے رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہےجسے تنہا نہیں چھوڑ سکتے،آرمی چیف جنرل باجوہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی، اجلاس میں ملکی و خطے کی سیکیورٹی صورت حال، داخلی سلامتی، مشرقی سرحد، جیو اسٹریٹجک حالات، ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لیا گیااور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تمام خطرات کے خلاف ملک کا دفاع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل باجوہ نے فضل الرحمٰن ڈیزل کی طبیعت ہرن کردی،صحافی کےاہم انکشافات

پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہتر امن واستحکام کی صورتحال قوم، قومی اداروں اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے اور ان قربانیوں کے ثمرات کو کسی بھی مذموم مقصد کے لیے رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کی آڑمیں تحریک طالبان کی اسلام آباد پر لشکر کشی

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اہم قومی معاملات پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مسلسل ہم آہنگی دشمن قوتوں کو شکست دینے کے لئے انتہائی ضروری ہے، پاک فوج ملکی اداروں کی مدد کے لیے آئین اور قانون کے تحت تمام تفویض کردہ فرائض انجام دیتی رہے گی، افواج پاکستان مشرقی سرحد اور ایل او سی سمیت ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت اور پاک فوج شلوزان شاملات کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے میں کردار ادا کرے، علامہ فدا مظاہری

متعلقہ مضامین

Back to top button