اہم ترین خبریںسعودی عرب

ماڈرن ازم کے نام پرسعودیہ عرب میں عریاں مغربی خواتین کی کُشتی کے مقابلوں کا آغاز

ریاض میں ہونے والا کُشتی کا یہ میچ ڈبلیو ڈبلیو ای کی خواتین سپر سٹارز ناٹالیا نیڈہارٹ اور لیسی ایوینز کے درمیان ہوگا۔

شیعت نیوز: ماڈرن ازم کے نام پر سرمین وحی مقبوضہ حجاز مقدس(سعودیہ عرب) میں اب عریاں مغربی خواتین کی کُشتی کے مقابلوں کا آغاز بھی کردیا گیا۔

ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں ہونے والا کُشتی کا یہ میچ ڈبلیو ڈبلیو ای کی خواتین سپر سٹارز ناٹالیا نیڈہارٹ اور لیسی ایوینز کے درمیان ہوگا۔

ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ ان خواتین کے ملبوسات ریاستی قوانین کے مطابق ہوں گے یا پھر یہ خواتین اپنے روایتی ریسلنگ لباس میں میچ کھیلیں گی۔ یاد رہے کے بظاہرسعودی عرب میں خواتین کے کپڑوں کے حوالے سے سخت قوائد و ضوابط ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آل سعود کی جانب سے امت مسلمہ کو ’’حلال نائٹ کلب‘‘ کے بعد’’ حلال وسکی‘‘ کا تحفہ

سعودی عرب کے جہاں خواتین کو مغربی طرز پر آزادی حاصل نہیں تھی وہاں سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کی جانب سے اس تاثر کو ختم کرنے کے لیے اصلاحات کے نام پر بے حیائی کا فروغ گزشتہ دو سال سے جاری ہے۔

جن کے تحت پہلے ہی سعودی عرب میں نائٹ کلبز کا قیام، شراب کی کھلے عام فروخت، فحش مغربی فن کاروں کے شوز، نامحرموں کے ایک ساتھ ہوٹل میں قیام ،خواتین کو فٹبال میچ دیکھنے اور ان جگہوں پر ملازمت کی اجازت دینا ہے جو عام طور پر مردوں کے لیے مختص سمجھی جاتی رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور فحش امریکی اداکارہ کےخفیہ تعلقات کی اندرونی کہانی سامنےآگئی

اس کے علاوہ اس میں ستمبر 2017 میں سعودی خواتین کے گاڑی چلانے کی پابندی ختم کرنا (جسے جون 2018 میں نافذ کیا گیا) اور سفری پابندیوں کو ختم کرنے کے حوالے سے تازہ ترین اقدامات شامل ہیں

عریاں مغربی خواتین کی کُشتی کے مقابلوں کا آج ہونے والا یہ میچ، سعودی عرب میں ڈبلیو ڈبلیو ای کراؤن جیول کے نام سے ہونے والی سیریز کا حصہ ہے۔ اس میچ کا انعقاد ریاض کے کنگ فہد انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہوگا جس میں اڑسٹھ ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button