گستاخ ِ امام زمانہ ؑ عبدالستار کی عدم گرفتاری کے خلاف سوبھوڈیرومیں بھی احتجاجی ریلی
اس ریلی سے شیعہ علماء کونسل کے ڈویژنل صدر علامہ سید محسن علی نقوی اور مولانا اعجاز بھبھرو نے خطاب کیا اور حکومت پاکستان سے گستاخِ امام زمانہ علیہ سلام کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا

شیعت نیوز: سوبھوڈیرو شھر میں امام مہدی آخر الزمان ؑ کی شان اقدس میں بدترین گستاخی کے خلاف عظیم الشان احتجاجی ریلی جوکہ شیعہ جامع مسجد سے پریس کلب سوبھوڈیرو تک نکالی گئی ۔ جس میں شیعہ سنی تنظیموں و سماجی تنظیموں کے کارکناں نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی ۔
یہ بھی پڑھیں: گستاخِ امام زمانہ ؑ، ملعون عبد الستار جمالی تبلیغی مرکز رائیونڈ فرار، باپ اور بھائی گرفتار
اس ریلی سے شیعہ علماء کونسل کے ڈویژنل صدر علامہ سید محسن علی نقوی اور مولانا اعجاز بھبھرو نے خطاب کیا اور حکومت پاکستان سے گستاخِ امام زمانہ علیہ سلام کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: ملت جعفریہ کا احتجاج ، گستاخِ امام زمانہ (عج)کیخلاف مقدمہ درج،گرفتاری کیلئے چھاپے
مقررین نے کہا کہ اگر حکومت کاروائی نہیں کر سکتی تو شیعان حیدر کرار عہ کو کمزور نہ سمجھا جائے ۔اس گستاخانہ عمل سے کروڑوں شیعیان حیدر کرار کی دل آزاری ہوئی ہے ۔ حکومت سوشل میڈیا پر ہونے والی مسلسل توہین رسالتؐ ، توہین صحابہ اور توہین اہل بیت ؑ کی روک تھام میں مکمل ناکام نظر آتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ملعون عبدالستار جمالی کی امام مہدی ؑ کی شان میں بدترین گستاخی ،ملت جعفریہ میں شدید اشتعال
اس ریلی میں تحصیل صدر سید جمن شاھ ، شیعہ رابطہ کونسل کے تحصیل صدر سید احمد علی شاھ ، ایس یو سی کے جنرل سیکٹری ممتاز درباں ، اطلاعات سیکٹری آفتاب علی خاصخیلی ، یوسی صدر مولانہ امتیاز علی ، یوسی جنرل سیکٹری سوبھودیرو شھزاد لاشاری ، جی ایس او ڈویژنل فنانس سیکٹری عبدالجبار لاشاری ، سماجی رہنما میر زین عباس ٹالپر ، ندیم سھتو (جنرل سیکٹری شھری اتحاد سوبھودیرو ) ، جی ایس او تحصیل آرگنائیزر آغا حسین جمالی ، یونٹ صدر آصف علی ، سینئر نائب صدر شاھزیب خاصخیلی اور مقامی مومنیں نے شرکت کی۔