اہم ترین خبریںعراق

آیت اللہ العظمیٰ علی سیستانی کا عوام کے مطالبات اور پر امن مظاہروں کی حمایت کا اعلان

شیعت نیوز : عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے دفتر نے عوام کے مطالبات اور پر امن مظاہروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ سیدعلی سیستانی کے دفتر نے جمعرات کی رات ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ آیت اللہ العظمیٰ سیستانی عوام کے پر امن مظاہروں اور ان کے اصلاحات کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں ۔

آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے دفتر نے اسی کے ساتھ عوام سے ، مظاہروں میں آیت اللہ سیستانی کی تصاویر اور نام کا استعمال نہ کئےجانے کی اپیل بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں امریکہ اور سعودی الیکٹرانک میڈیا کی سرگرمیوں پر پابندی عائد

آیت اللہ سید علی سیستانی کے دفتر نے یہ بیان بعض گروہوں کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد بغداد کی شارع فلسطین پر دینی مرجع تقلید کی حمایت میں اجتماع کی اپیل کے سامنے آنے کے بعد جاری کیا ہے۔

اس دوران بغداد میں مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کی تصاویر اُٹھا کے آپ کی حمایت میں نعرے لگائے اور دشمنوں کی سازشوں سے عوام کی ہوشیاری کی ضرورت پر زور دیا ۔

عراقی عوام نے بغداد کے تحریر اسکوائر پر اپنے مظاہرے کے دوران امریکہ اور صیہونی حکومت کے پرچم بھی نذرآتش کئے۔

مظاہرین نے عراق کے داخلی امور میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی مداخلت کی مخالفت میں نعرے بھی لگائے ۔

مظاہرین نے اعلان کیا کہ امریکہ اور اسرائیل عراقی عوام کے اقتصادی مطالبات اور پر امن احتجاجی مظاہروں کو ہائی جیک اور منحرف کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

یاد رہے کہ عراق میں پچیس اکتوبر سے پر امن مظاہروں کا نیا دور شروع ہوا ہے ۔ عوام ملک میں بدعنوانی کا خاتمہ اور اقتصادی حالات میں بہتری کے لئے ملک کے سیاسی نظام میں اصلاحات چاہتے ہیں ۔

اس دوران امریکہ اور اسرائیل سے وابستہ بعض عناصر نے مختلف شہروں میں عوام کے بر حق اور پر امن مظاہروں کو اغوا کرکے انہیں شورش اور بلوے میں تبدیل کرنے کی کوشش کی لیکن عراق کی دینی مرجعیت اور سیاسی قیادت کی ہوشیاری سے دشمنوں کی یہ سازش ناکام ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button