پاکستان

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام سالانہ یوم حسینؑ کا انعقاد

یوم حسینؑ میں ڈاکٹر اختر علی، علامہ امین شہیدی اور قاسم شمسی نے خصوصی شرکت کی

شیعت نیوز :امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کی جانب سے این ایف سی یونیورسٹی میں منعقدہ سالانہ یوم حسینؑ میں ڈاکٹر اختر علی کارلو، معروف عالم دین علامہ محمد امین شہیدی اور آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔یوم حسینؑ کے شرکاء نے امام حسینؑ کو کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اطلاعات کے مطابق این ایف سی یونیورسٹی ملتان میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام منعقدہ یوم حسینؑ سے خطاب کرتے ہوئے امت واحدہ کے سربراہ اور معروف عالم دین علامہ محمد امین شہیدی نے امام عالی مقام سیدالشہداء کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالتے ہوئے مقصد امام حسینؑ اور آج ہماری ذمہ داریوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ کربلا ہر زمانے، ہر جنس اور ہر مکتب کے لیے لازوال درسگاہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :یونیورسٹی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، جس دن بلتستان یونیورسٹی کھلے اسی دن یوم حسینؑ منائیں،آغاعلی رضوی

یوم حسینؑ کے مہمان خصوصی ڈاکٹر اختر علی کارلو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کربلا سے وابستہ ہوگیا، وہ کمال حاصل کرگیا، موجود دور میں احیائے کربلا کی اشد ضرورت ہے، نوجوانوں کے اندر پیغام کربلا زندہ رکھنا بہت ضروری ہے، تعلیمی اداروں میں یوم حسینؑ کا انعقاد نعمت الٰہی ہے، جن کے انعقاد سے حسینیت کو فروغ مل رہا ہے۔آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی نے شرکائے یوم حسینؑ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ کی قربانی کا مقصد امت کو بیدار کرنا تھا اور وقت کے یزید کیخلاف علم جہاد بلند کرنا تھا۔انھوں نے کہا کہ کربلا آئین زندگی اور عظیم درسگاہ ہے جہان سے صاحبان فکر و دانش معرفت حاصل کر کے کمال کی منازل طے کرسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button