اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی عرب، آل سعود کے فوجیوں کا شیعہ نشین شہر العوامیہ پر حملہ

شیعت نیوز : سعودی عرب میں آل سعود کے سیکورٹی اہلکاروں نے القطیف علاقے کے شیعہ نشین شہر العوامیہ پر حملہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق فوجی ساز و سامان سے لیس سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں نے شیعہ نشین شہر العوامیہ کے علاقے ’’جیرہ تاروت‘‘میں زاہر البصری کے مکان پر حملہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود کی فوجیوں کا القطیف کے شہر العوامیہ پر چڑھائی

سعودی حکومت نے زاہر البصری اور تین دیگر افراد کو دوہزار سترہ میں جھوٹی دہشت گردانہ کارروائی کے بے بنیاد الزامات کے تحت سزائے موت کا حکم دیا تھا۔

العوامیہ شہر کی زیادہ تر آبادی شیعہ مسلمانوں پر مشتمل ہے اور اسی بنا پر اس علاقے کے عوام کو حکومت کے عتاب اور نسلی امتیاز کا سامنا رہتا ہے۔

اس شہر پر سعودی فوجیوں کے حملوں میں اب تک اس علاقے کے دسیوں افراد مارے جاچکے ہیں اور سیکڑوں سماجی و سیاسی شخصیات کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button