پاکستان کی اہم خبریں

تیزگام ایکسپریس حادثے میں 70 سے زائد افراد ہلاک،مذہبی و سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

حادثے کی فوری تحقیقات کرائے جانے اور ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ

شیعت نیوز : تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد کی المناک ہلاکتوں پر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین اور رہنماؤں کا اظہار افسوس۔وزیراعظم عمران خان،سربراہ پاک فوج اور چیف جسٹس آف پاکستان سے حادثے کی فوری تحقیقات کرائے جانے اور ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ

اطلاعات کے مطابق کراچی سے روالپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس جیسے ہی رحیم یار خان کے قریب پہنچی تو ٹرین میں اچانک ایک زوردار دھماکہ سنا گیا، جس کے بعد بوگی نمبر 3،4،5 میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔دھماکے کے بعد ٹرین رکی تو اس وقت تک تینوں بوگیاں شدید آگ کی لپیٹ میں تھیں۔زرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے اکثر افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سے تھا کہ جو رائے ونڈ جا رہے تھے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہے ریسکیو 1122 اور پاک فوج کے جوانوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امداد کاروائیوں کا آغاز کر دیا۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد پاک فوج کے ہیلی کاپٹر میں جائے حادثہ پہنچ کر امدادی کاروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :صادق آباد ٹرین حادثے کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

ملک کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین اور رہنماؤں کی جانب سے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سمیت صاحبزادہ حامد رضا،طاہر القادری اور دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں تیزگام ایکسپریس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے حکام بالا سے حادثے کی فوری تحقیقات کرائے جانے اور ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button