اہم ترین خبریںپاکستان

یونیورسٹی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، جس دن بلتستان یونیورسٹی کھلے اسی دن یوم حسینؑ منائیں،آغاعلی رضوی

یونیورسٹی آف بلتستان میں آج یوم حسینؑ کے موقع پر متعصب رجسٹرار نے بلاوجہ تعطیل کا اعلان کرکے اپنے آپ یزیدی ہونے کا ثبوت دیا ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل اور مجاہد عالم دین علامہ آغا سید علی رضوی نے کہاکہ سر زمین اہلبیت ؑمیں یوم حسین ؑپر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے۔ یونیورسٹی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں۔  یونیورسٹی آف بلتستان میں آج یوم حسینؑ کے موقع پر متعصب رجسٹرار نے بلاوجہ تعطیل کا اعلان کرکے اپنے آپ یزیدی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلتستان یونیورسٹی سکردو میں یوم حسین ؑ کو متنازعہ بنانے کی شرمناک کوشش

انہوں نے یوم حسینؑ کمیٹی سے گزارش کی کہ جس دن بھی یونیورسٹی کھلے اسی دن یوم حسینؑ منائیں۔ اب ہر قیمت پر یوم حسینؑ یونیورسٹی میں ہی ہونا چاہیے، کسی قسم کی ناخوشگواری کی صورت میں تمام تر ذمہ داری متعصب رجسٹرار پر عائد ہوگی۔ اور یاد رکھیں جو بھی حسینیت سے ٹکرائے اس کا انجام اپنے آباو اجداد کی طرح ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button