پاکستان

سرمایہ ملت جعفریہ ، علامہ طالب جوہری اچانک طبیعت خراب ہونے پر نجی اسپتال منتقل

علامہ ریاض جوہری اور دیگر اہل خانہ کی جانب سے ملت جعفریہ سے دعائے صحت کی اپیل

شیعت نیوز :سرمایہ ملت جعفریہ علامہ طالب جوہری کو اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا،جہاں ڈاکٹرز نے ان کی حالت کا مناسب قرار نا دیتے ہوئے انھیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا ہے۔علامہ ریاض جوہری اور دیگر اہل خانہ کی جانب سے ملت جعفریہ سے دعائے صحت کی اپیل۔

اطلاعات کے مطابق برصغیر پاک و ہند کے معروف خطیب،مفسر قرآن، سرمایہ ملت جعفریہ علامہ طالب جوہری اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال منتقل کر دیئے گئے،جہاں ڈاکٹروں نے ان کا فوری چیک اپ کرتے ہوئے انھیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا،جہاں مایہ ناز ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا چیک اپ کر رہی ہے۔علامہ ریاض جوہری اور علامی اسد جوہری سمیت دیگر اہل خانہ اور احباب اسپتال میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :علامہ طالب جوہری کی طبیعت ناساز، قوم سے دعاوں کی اپیل

زرائع کے مطابق علامہ طالب جوہری کچھ عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی وجہ سے شدید علیل ہیں۔ چند ماہ قبل بھی اچانک طبیعت خراب ہونے پر علامہ طالب جوہری کو شہر کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ،جہاں کئی دن علاج کے بعد علامہ کی طبیعت بہتر ہونے پرانھیں گھر منتقل کردیا گیا تھا۔علامہ ریاض جوہری،علامہ اسد جوہری اور دیگر اہل خانہ کی جانب سے علامہ طالب جوہری کی صحت و سلامتی کے لئے ملت جعفریہ سے دعائے صحت کی اپیل کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button