داعش کی موت ابوعزرائیل،امریکی وسعودی ایجنٹ مظاہرین کے حملے میں زخمی
شیعت نیوز: حشد الشعبی کے اہم گروہ کتائب امام علی کے ترجمان اورداعشی کتوں کے لئےخوف کی علامت اہم کمانڈر ابو عزرائیل پر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کو بغداد کے تحریر اسکوائر میں اس وقت حملہ ہوا جب وہ مظاہرین کو عوامی املاک کو نقصان پہنچانے سے منع کررہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکااوراسرائیل عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کوسزادینا چاہتے ہیں ، علامہ شفقت شیرازی
اس سے ایک دن قبل انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے خود ان مظاہروں میں شرکت کرنے اور کرپٹ عناصر کے خلاف اور مظاہرین کے بنیادی حقوق کی پرامن جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا اور اپنے حامیوں کو بھی تحریر اسکوائر پر پرامن عوامی مظاہروں میں شرکت کا کہا تھا۔
لیکن مظاہرین کے روپ میں داعشی اور بعثی عناصر نے نہ صرف مظاہروں کو تشدد کے ذریعے سبوتاژ کیا بلکہ ابو عزرائیل جیسے حقیقی مظاہرین پر حملہ بھی کیا۔
اس دوران ابو عزرائیل بھی ایک چاقو بردار کے حملے سے زخمی ہوئے لیکن وہاں موجود ان کے دوست انہیں نجات دلانے میں کامیاب ہوئے اور انہیں ہسپتال پہنچایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان اور عراق میں عوامی غصہ یا سازش ۔۔؟ | شیعت نیوز نیٹ ورک
اس وقت وہ ہسپتال میں زیر علاج اور ہر طرح کے خطرے اور تشویش ناک حالت سے باہر ہیں۔ان سے منسوب ایک شدید زخمی شخص کی جو ویڈو آج پاکستانی سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہے اس میں موجود شخص کے ابو عزرائیل ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔







