اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

بھارتی وزیراعظم مودی کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال نھیں کرنے دیں گے،شاہ محمود قریشی

کشمیری بھائیوں کے قاتل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازی نھیں دیں گے

شیعت نیوز :بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے مظلوم کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آج پوری قوم یوم سیاہ منا رہی ہے۔ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے قاتل کو اپنے ملک کی فضائی حدود استعمال نھیں کرنے دیں گے۔

اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج جب پوری قوم بھارتی وزیراعظم مودی کے بدترین اور انسانیت سوز مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہے، ہم نریندر مودی کو وطن عزیز کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت کسی صورت نھیں دے سکتے۔مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ہم ہر حد تک جائیں گے۔اقوام عالم یا عالمی ادارے مسئلہ کشمیر پر ہمارا ساتھ دیں یا نا دیں ہم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔باوجود اس کے کہ دنیا بھارتی گجرات کے قصائی کے ہاتھوں کشمیری عوام کا سفاکانہ قتل عام دیکھ رہی ہے،کسی کو فرق نھیں پڑتا کہ کشمیر میں کیا مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ بھارت کی فاشسٹ مودی سرکارکو دنیا کے ہر فورم پر بے نقاب کروں گا، عمران خان

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ آج نریندر مودی نے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی تھی ، لیکن ہم نے 27 اکتوبر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور یوم سیاہ کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان میں انڈین ہائی کمشنر کو بھی باقاعدہ طور حکومت پاکستان کے فیصلے کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button