یمن

یمن پر سعودی فوجی اتحاد کے حملے انسانی تاریخ کا بدترین المیہ ہیں،اشم اسٹینر

سعود ی حملوں میں چند منٹوں کے فرق سے کم سن یمنی بچوں کی اموات ہو رہی ہیں

شیعت نیوز :یمن پر سعود ی فوجی اتحاد کے حملے تاریخ انسانی کا  بدترین المیہ ہیں۔ سعودی افواج کے حملوں کے نتیجے میں چند منٹوں کے فرق سے کم سن بچوں کی اموات میں بدترین اضافہ ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کےڈائریکٹر اشم اسٹینر کا کہنا ہے کہ یمن پر سعودی فوجی اتحاد کے حملے جہاں بنیادی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہیں وہیں ان حملوں کے نتیجے میں وہاں جنم لینے والے بحران کی وجہ سے ہر 12 منٹ کے بعد 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی اموات میں بدترین اضافہ ہوا ہے۔سعودی فوجی اتحاد کے حملوں اور اس کے نتیجے میں پینے کے پانی، خوراک اور ادویات کی کمی کے سبب معصوم بچوں کی ہلاکتیں بدترین انسانی المیہ ہیں۔اشم اسٹینر کا کہنا تھا کہ سرزمین یمن عالمی دنیا کی انتہائی بدترین بحران کا سامنا کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی اتحادی افواج کی جیل میں تشدد سے 4 یمنی شہید

واضح رہے کہ مظلوم یمنی عوام گزشتہ 5 سالوں سے آل سعود اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے ہونے والے بدترین حملوں کے باعث تاریخ کے سب سے بڑے انسانی بحران کا شکار ہیں۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مارک لوکوک نے بھی عالمی دنیا کو خبردار کیا تھا کہ یمن تاریخ کے بدترین انسانی بحران سے گزر رہا ہے۔ یونیسف کی حالیہ رپورٹ کے مطابق سعودی حملوں کے نتیجے میں سب سے زیادہ یمنی مائیں اور انکے کمسن بچے متاثر ہو رہے ہیں جبکہ سعودی اتحاد کیطرف سے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے بننے والی صورتحال کے باعث وہاں ہر 2 گھنٹوں میں 1 زچہ اور 6 نومولود بچے اپنی جان کھو دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button