اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ قوم نے عمران خان کو نجات دہندہ سمجھا وہ ہمیں مایوس نہ کریں،علامہ عبدالحسین

کوہاٹ کی انتظامیہ نے یزید وقت کا کردار ادا کرتے ہوئے شیعہ مسلمانوں کو نہ صرف عزاداری سے روکا بلکہ نماز پر بھی پابندی لگائی گئی۔

شیعت نیوز: وحدت کونسل ہنگو کے سینئر نائب صدر اور مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عبدالحسین الحسینی
نے ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ کوہاٹ شہر میں کے ڈی اے کے علاقہ میں امام بارگاہ کو سیل کیا گیا تھا، اور بعض لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا، یہ ہزاروں شیعہ افراد پر مشتمل آبادی کا کافی عرصہ سے مطالبہ تھا کہ ہمیں یہاں مسجد بنانے کی اجازت دی جائے، جس پر ہائیکورٹ کا بھی حکم موجود ہے، مگر کوہاٹ کی انتظامیہ نے یزید وقت کا کردار ادا کرتے ہوئے شیعہ مسلمانوں کو نہ صرف عزاداری سے روکا بلکہ نماز پر بھی پابندی لگائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائی کورٹ کا حکم ہوا میں اڑا دیا، ڈی پی اوکوہاٹ کا امام بارگاہ کی سیل کھولنے سے انکار

انہوں نے کہاکہ جس معاشرے میں انسان کو اپنی عبادت کرنے کی بھی آزادی نہ ہو تو وہ معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں۔ ہمارے تو ملک کے آئین میں موجود ہے کہ یہاں اقلیتوں کو بھی کوئی عبادت کرنے سے نہیں روک سکتا، ریاست کا تو فرض ہے کہ وہ لوگوں کو عبادت میں مدد فراہم کرے، مگر یہاں پر تو الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔ ہمارے مسلمانوں کو عبادت اور نماز سے روکا جارہا ہے، یہ کیسا نیا پاکستان ہے جہاں لوگوں کو عبادت سے بھی روکا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم پاک فوج سے محبت کرتے ہیں لیکن جو صورتحال پیدا ہو رہی ہے اس سے مجھے ڈر لگتا ہے،آغاراحت حسینی

ان کاکہنا تھا کہ شیعہ قوم نے دیگر جماعتوں سے تنگ آکر عمران خان کو نجات دہندہ کے طور پر دیکھا، خیبر پختونخوا میں بھی یہی صورتحال تھی، یہی باتیں ہم صوبائی وزراء کو باور کراچکے ہیں، اب صوبائی حکومت کی بہت بڑی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے شیعہ ووٹرز کو مایوس نہ کرے، یہ مسائل انتہائی اہم نوعیت کے ہیں، اگر ان پر تاخیر کی گئی تو مزید مسائل جنم لے سکتے ہیں، لہذا حکومت مزید تاخیر نہ کرے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: اگر پاکستان کو بچانا ہے تو وزیر اعظم کو امریکہ چھوڑ کر مقاومتی بلاک میں آنا ہو گا، آغاعلی رضوی

ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ امام حسین علیہ السلام کی شہادت آج بھی دنیا کو یہی درس دے رہی ہے کہ ظالم کے سامنے نہیں جھکنا، حق کا پرچم سربلند رکھنا ہے، دین مبین اسلام کی خاطر اپنے بچے اور دوست بھی قربان کرنے پڑیں تو کوئی پیچھے نہ ہٹیں۔ اربعین پر نجف سے کربلا تک ہونے والی عالمی مشی اس بات کا اظہار ہے کہ حسینیت جیت گئی اور داعش اور اس کے سرپرست یزیدی آج بھی ہار گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button