سندھ پولیس کا ایسا متعصبانہ بیان کے جس نے پوری ملت جعفریہ کے جذبات کو مجروح کردیا
تفصیلات کے مطابق مرکزی جلوس چہلم شہدائے کربلا کراچی میں اس سال ریکارڈ شرکت ملاحظہ کی گئی

شیعت نیوز: پاکستان کے سب سے بڑے میڑوپولیٹن سٹی کراچی میں مرکزی جلوس چہلم امام حسین ؑ میں 10تا12لاکھ عزاداروں کی شرکت۔ ڈی آئی جی ساؤتھ زون کراچی کی جانب سے متعصبانہ پریس ریلیز میں فقط 18تا 20ہزار عزاداروں کی شرکت کا دعویٰ ۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی جلوس چہلم شہدائے کربلا کراچی میں اس سال ریکارڈ شرکت ملاحظہ کی گئی۔ چھٹی کا دن ہونےکے سبب سالہائے گزشتہ سے زیادہ عزادار جلوس عزا میں شریک ہوئے جن میں خواتین، بچے ، بزرگ اور جوان سب شامل تھے ۔
یہ بھی پڑھیں: ہم پاک فوج سے محبت کرتے ہیں لیکن جو صورتحال پیدا ہو رہی ہے اس سے مجھے ڈر لگتا ہے،آغاراحت حسینی
یہی نہیں بلکہ شہرکے مختلف علاقوں ملیر، لانڈھی ، کورنگی، محمودآباد، شاہ فیصل کالونی، لائنز ایریا، اے بی سینیالائن،انچولی، عباس ٹاؤن، سولجربازار، ناظم آباد، نارتھ کراچی، رضویہ سوسائٹی سے عزاداروں نے قافلے پیدل واک (مشی)کرتے ہوئے مرکزی جلوس عزا میں شامل ہوئے ۔
ذرائع کے مطابق اس سال پیدل آنے والے عزاداروں کے قافلوں کے لئے جگہ جگہ سبیلیں ، موکب، میڈیکل کیمپ اور دیگر سہولیات کا پہلے سے بہتر اور وافرمقدار میں اہتمام کیا گیاتھا۔
سندھ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں عزاداروں کی تعدادمیں غیر منطقی ردوبدل کسی تعصب کی نشاندہی کرتاہے ۔ایک محتاط اندازے کے مطابق 18سے بیس ہزار عزاداروں نے فقط جعفرطیار سوسائٹی ملیر سے جلوس عزامیں شرکت کی ہے ۔ آئی جی سندھ اس جھوٹے بیان کا فوری نوٹس لیں ۔
یہ بھی لازمی پڑھیں: کراچی، دوران مرکزی جلوس چہلم امام حسین ؑشیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کا احتجاج
واضح رہے کہ کراچی میں بوتراب اسکاؤٹس کی زیر قیادت نشتر پارک سے برآمد ہونے والا چہلم شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس بھرپور شان وشوکت کے ساتھ اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسينيہ ايرانياں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، مرکزی جلوس میں خواتین، بچوں، بوڑھوں سمیت لاکھوں کی تعداد میں عزاداران امام مظلومؑ شریک تھے۔
قبل ازیں جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ پہنچا، جہاں باجماعت نماز ظہرین دوران مرکزی جلوس امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیراہتمام دو بجے مزار قائد کے VIP گیٹ کے سامنے مولانا سید احمد اقبال رضوی کی زیر اقتدا ادا کی گئی۔ نماز ظہرین کے بعد عزادارانِ سید الشہداءؑ نے شیطان بزرگ امریکا، اسرائیل اور انکے حواریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکی و اسرائیلی پرچم نذرِ آتش کئے۔