مشرق وسطی

بحرین میں سیاسی قیدیوں کی بھوک ہڑتال حالت تشویشناک

شیعت نیوز: بحرین کی الجو جیل کے قیدیوں کی بھوک ہڑتال کا سلسلہ گذشتہ آٹھ روز سے جاری ہے اور صورت حال تشویشناک ہوگئی ہے۔

بحرین کے ٹیلی ویژن چینل اللولو نے خبر دی ہے کہ الجو جیل کے سیاسی قیدیوں کی افسوسناک صورت حال کے بارے میں خبریں منظرعام پر آنے کے بعد جیل انتظامیہ نے کہا ہے کہ بیمار قیدیوں کا علاج اسی وقت ہوگا جب قیدی بھوک ہڑتال ختم کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی اور بحرینی وزراء خارجہ نے کی اسرائیلی وزیر خارجہ سے ملاقات

بحرین کی الجو جیل کے قیدی سید احمد العبار، حسین المرزوق ، موسی عبداللہ اور حسین علی مہدی ان قیدیوں میں شامل ہیں جو حبس بےجا اور غیرمنصفانہ عدالتی کارروائیوں کے خلاف بھوک ہڑتال پر ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ حسین علی مہدی کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں اور فعال کارکنوں نے بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کی جسمانی حالت تشویشناک بتائی ہے تاہم الجو جیل کے حکام نے بیمار قیدیوں کے علاج کی درخواست مسترد کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button