مشرق وسطی

شامی فوج صوبہ الرقہ میں داخل ،شہریوں کا شاندار استقبال

شیعت نیوز : شامی فوج شام کے صوبہ الرقہ میں پہنچ گئی ہے ۔ شامی فوجی دستوں نے الرقہ میں زبردست پیشقدمی کی ہے اور علاقے کے متعدد اہم عمارتوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

شامی فوج شام کے کرد علاقوں میں ترک فوج کی پیشقدمی کو روکنے کے لئے کرد علاقوں میں داخل ہوگئی ہے۔ جہاں رقہ کے شہریوں نے شامی فوج کا شاندار استقبال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے شمال مشرقی علاقوں میں کرد باشندوں کا شامی فوجیوں کا شاندار استقبال

ذرائع کے مطابق شامی فوج اور کردوں کے درمیان اتحاد کی وجہ سے شام کے بارے میں ترکی کے تمام منصوبے ناکام ہوگئے ہیں اور اب کرد اور شامی فوج ملکر شام کی سرزمین کا بھر پور دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

واضح رہے کہ شامی فوج نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ الرقہ میں داخل ہونے کی تیاری مکمل کی گئی ہے اور کسی بھی وقت علاقے کا کنٹرول حاصل کیا جاسکتا ہے۔

دوسری طرف شام کے خلاف ترکی کی فوجی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ترک حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس کی فوج نے شمالی شام کے بعض علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button