پاکستان

آئی جی پنجاب کا چہلم امام حسینؑ کے جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

چہلم کے جلوسوں اور مجالس کو یوم عاشور کی طرز پر سکیورٹی فراہم کی جائے

شیعت نیوز :آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر اے کیٹیگری کے جلوسوں اور مجالس کو فور لئیر سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ چہلم کے جلوسوں اور مجالس کو یوم عاشور کی طرز پر سکیورٹی فراہم کی جائے اور کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

اطلاعات کے مطابق سینٹرل پولیس آفس لاہور میں منعقد ہونے والے ایک اہم اجلاس میں آئی جی پنجاب عارف نواز خان نےویڈیو لنک کے زریعے صوبے کے تمام فیلڈ افسران کو ہدیات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے انعقاد پر اے کیٹیگری کے جلوسوں اور مجالس کو فور لئیر سکیورٹی فراہم کی جائے۔ آئی جی نے کہا کہ چہلم کے جلوسوں اور مجالس کو بھی عاشورا کی طرز پر سکیورٹی فراہم کی جائے اور کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں :متعصب پنجاب پولیس کی جانب سےتوہین نواسہ رسولؐ امام حسینؑ جائز قرار

آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ تمام ڈی پی اوز اور ایس پی صاحبان اپنے ماتحت افسران کے ساتھ مجالس و جلوس ہائے عزاء کے انعقاد کے وقت اپنی موجودگی کو یقینی بناتے ہوئے بانیان کےساتھ تعاون کرتے ہوئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیں، اور کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں موقع پر ہی اس کا ازالہ کریں۔آئی جی پنجاب نے بانیان مجلس و جلوس ہائے عزاء سے بھی گزارش کی کہ وہ عزاداری کے اجتماعات کی سیکیورٹی پر مامور پولیس افسران اور جوانوں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button