اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی عرب کی تیل ریفائنری میں دھماکہ، 2افراد ہلاک

شیعت نیوز: سعودی عرب کے مشرق میں آرامکو کمپنی سے وابستہ تیل ریفائنری میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرق میں واقع الجبیل آئل ریفائنری میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں خواتین سیاحوں کے لیے حجاب کی شرط ختم

بعض ذرائع ابلاغ اس حادثے میں 18 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر دے رہے ہیں۔

سعودی عرب نے اب تک اس حادثے کے بارے میں خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ الجبیل آئل ریفائنری سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو سے وابستہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button