پاکستان کی اہم خبریں

ریاض اور تہران کشیدگی سے اسلام مخالف عناصر کو طاقت ملے گی،معصوم نقوی

دونوں مسلم ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے حوالے سے وزیراعظم کا کردار لائق تحسین ہے

شیعت نیوز :ریاض اور تہران کے درمیان کشیدگی سے اسلام مخالف عناصر کو طاقت ملے گی۔ یمن جنگ کے باعث بھی دونوں موثر اسلامی ملکوں کے درمیان کشیدگی کافی حد تک بڑھ چکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ ریاض اور تہران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا مثبت کردار لائق تحسین ہے۔ دونوں مسلم ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہونے سے جہاں امت مسلمہ کا فائدہ اور مسائل حل ہوں گے وہیں اسلام دشمن قوتوں خصوصاً امریکہ،اسرائیل،برطانیہ اور انڈیا کی بدترین شکست ہوگی۔۔ لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے پیر معصوم کا کہنا تھا کہ کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی سے اسلام مخالف عناصرکو قوت ملے گی وہیں عالم اسلام بھی ان دونوں ممالک کے آپسی تعلقات کی خرابی سے انتاہئی متاثر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :ثالثی کی سعودی التجاء،عمران خان کاتہران پہنچ کر ایک اور یوٹرن

پیر معصوم کا مزید کہنا تھا کہ یمن جنگ کے باعث بھی دونوں موثر اسلامی ملکوں کے درمیان کشیدگی کافی حد تک بڑھ چکی ہے۔ اس موقع پر تصادم اور کشیدگی کی فضا کو تبدیل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے جو کردار ادا کرنے کا عزم کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔پیر معصوم نقوی نے توقع کا اظہار کیا کہ عمران خان دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے میں کامیاب ہو گئے تو عالم اسلام کی قوت میں بھرپور اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button