پاکستان کی اہم خبریں

سعودی نمک خوار داعشی دہشتگردوں کا کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ،ایک اہلکار شہید

پولیس موبائل پر بم حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے

شیعت نیوز :سعودی نمک خوار داعشی دہشتگردوں کے کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر پولیس موبائل پر بم حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر سعودی نمک خوار داعشی دہشتگردوں کی جانب سے پولیس موبائل قریب بم دھماکہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں پولیس کی ریپڈ رسپانس فورس کا ایک اہلکار شہید اور 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل کو موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔دھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں :بلوچستان،ملک دشمن دہشت گردوں کا ایف سی اہلکاروں پر حملہ، کیپٹن سمیت 4 اہلکار شہید

مجلس وحدت مسلمین پاکستان،شیعہ علماء کونسل،آئی ایس او اور دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین کی جانب سے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک دشمن عناصر کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان کو نشانہ بناتے ہوئے سی پیک پراجیکٹ کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر عوام کے خون کے پیاسے ہیں لیکن پاکستانی قوم کسی صورت ان سفاک دہشتگردوں کے سامنے نہیں جھکے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button