پاکستان کی اہم خبریں

اسپیکر قومی اسد قیصر کی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران سمیت اہم سیاسی اور اقتصادی امور پر تبادلہ خیال

شیعت نیوز :قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی بلغراد میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سربراہ علی لاریجانی سے اہم ملاقات۔وزیراعظم کے دورہ ایران سمیت اہم سیاسی اور اقتصادی امور پر تبادلہ خیال۔

اطلاعات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بلغراد میں آئی پی یو کے 41ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے حالیہ دورہ تہران میں ایرانی حکومت اور عوام کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کئے جانے اور کشمیری عوام کے لئے ایران کی حکومت اور عوام کی بھرپور حمایت پر علی لاریجانی کا شکریہ ادا کیا۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اقتصادی میدان میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں توسیع پاکستان اور ایران کی ترقی و پیشرفت میں مدد گار ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :وزیرِ اعظم عمران خان تہران پہنچ گئے، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے استقبال کیا

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی مشترکہ ثقافت اور موقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سلسلے میں ایران میں مثبت اور اچھے نظریات پائے جاتے ہیں۔انہوں نے مسئلہ کشمیر پر ہندوستان اور پاکستان کے اختلافات کے حل کی امید کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اقتصادی میدان میں ایران اور پاکستان کے درمیان کام کم ہو رہا ہے اسی لئے اس میدان میں مدد کی ضرورت ہے تاکہ علاقے کے دو اہم ممالک کی حیثیت سے ایران اور پاکستان اپنی توانائیوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button