اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ایران کی حمایت میں معروف تجزیہ نگار حفیظ اللہ نیازی کا ایسا دبنگ تجزیہ کےاینکر نے لائن کاٹ دی

حفیظ اللہ نیازی نے کہاکہ یہ ایران و امریکہ کی جنگ ہے ۔۔ یہ ظالم و مظلوم کی جنگ ہے ۔۔۔ ہمیں ایران کا اس جنگ میں ساتھ دینا چاہئے۔

شیعت نیوز: معروف تجزیہ نگار حفیظ اللہ نیازی کا جیو ٹی وی کے پروگرام میں ایران کہ بارے میں ایسا تجزیہ کہ جس پہ اینکر لائن کاٹنے پہ مجبور ہوگئی۔وزیر اعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد کی خواہش پر ایران کے ساتھ مثالحت کی کوشش پر کھری کھری سناتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہاکہ یہ ایران و امریکہ کی جنگ ہے ۔۔ یہ ظالم و مظلوم کی جنگ ہے ۔۔۔ ہمیں ایران کا اس جنگ میں ساتھ دینا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: ثالثی کی سعودی التجاء،عمران خان کاتہران پہنچ کر ایک اور یوٹرن

انہوں نے کہاکہ یہ کوئی شیعہ و سنی کی جنگ نہیں نا ہی یہ عرب و عجم کی جنگ ہے بلکہ انقلاب اسلامی ایران کے بعد یہ امریکہ و ایران کی جنگ ہے ۔۔۔ امریکیوں نے انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران پے عراق و عرب ریاستوں کے ساتھ ملکر بلاوجہ جنگ مسلط کروائی جس میں 15 لاکھ ایرانی جوان شہید ہوئے۔ اگر ہم ( پاکستان ) کچھ کرسکتا ہے تو اسکو ایران کا ( مظلوموں) کا ساتھ دینا چاہئے اس جنگ میں ، حفیظ اللہ نیازی کے اس ببانگ دہل تجزے اور بغیر لگی لپٹی سن کر اینکر نے بریک کا بہانہ بناکر لائن کاٹ دی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button