پاکستان کی اہم خبریں

تہران اور ریاض میں کشیدگی کم کرانے کا مشن، وزیراعظم کل سعودی عرب روانہ ہونگے

وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے

شیعت نیوز :تہران اور ریاض میں کشیدگی کم کرانےکے حوالے سے سرگرم وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ ایران کے بعد کل سعودی عرب روانہ ہونگے۔وزیراعظم عمران خان ریاض دورے کے موقع پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق تہران اور ریاض میں کشیدگی کم کرانے کا مشن لئے وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ ایران کے بعد کل منگل کو سعودی عرب جائیں گے۔ وزیراعظم اپنے دورہ ریاض کے موقع پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے جس میں خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :وزیرِ اعظم عمران خان تہران پہنچ گئے، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے استقبال کیا

دوسری جانب گزشتہ روز دورہ ایران کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، مسلم امہ میں اتحاد اور یکجہتی کا پیغام عام کرنا وقت کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم کےپچھلے دورہ سعودی عرب کے موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ان سے ایران کے ساتھ کشیدگی میں کمی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی گزارش کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button