پاکستان

اسکردو انتظامیہ کیجانب سے دہشتگرد احمد لدھیانوی اور اورنگزیب فاروقی پر پابندی

کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ احمد لدھیانوی اور اورنگزیب فاروقی کے اسکردو میں داخلے پر پابندی

شیعت نیوز :اسکردو انتظامیہ نے چہلم امام حسینؑ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے تکفیری دہشتگرد احمد لدھیانوی اور اورنگزیب فاروقی اور تبلیغی جماعت والوں کے اسکردو شہر میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسکردو انتظامیہ نے  کالعدم سپاہ صحابہ کیجانب سے شہر میں امن و امان کی فضاء خراب کرنے کی اطلاعات ملنے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اسکردو میں دفعہ 144 کا نفاز کرتے ہوئے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد سرغنہ مولانا احمد لدھیانوی اور اورنگزیب فاروقی کے شہر میں داخلے پر پابندی لگا دی۔ انتظامیہ کیجانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حساس اداروں کی جانب سے اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ کالعدم سپاہ صحابہ سمیت دیگر تکفیری دہشتگرد عناصر چہلم امام حسینؑ کے موقع پر ا سکردو میں امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :داعشی خاندانوں کی واپسی ،کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ و ڈپٹی کمشنر اسکردو نے  دفعہ 144 کا نفاز کرتے ہوئے اسکردو میں 20 اکتوبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی لگائی ہے ۔ انتظامیہ کی اجازت کے بغیر ہر قسم کی ویڈیو ریکارڈنگ پر بھی پابندی ہوگی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button