پاکستان کی اہم خبریں

معرفی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اسکردو میں جدید ہسپتال بنایا جا رہا ہے، افضل علی شگری

اپنی نوعیت کے اس جدید اسپتال میں صحت کی تمام بنیادی سہولتیں دستیاب ہونگی

شیعت نیوز : معرفی فاؤنڈیشن کی نگرانی میں  زیر تعمیر 100 بیڈ کا اسپتال جدید سہولتوں سے مزین ہو گا۔ اسپتال میں جدید قسم کی ڈائگنوسٹک لیبارٹری بھی بنائی جا رہی ہے، جس میں تمام ٹیسٹ کروانے کی سہولیات میسر ہوں گی۔

اطلاعات کے مطابق ان خیالات کا اظہار معرفی فاؤنڈیشن کے لائف ٹرسٹی و سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس افضل علی شگری نے اسپتال کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ نے کہا ہے کہ اسکردو میں بننے والے اپنی نوعیت کے اس جدید اسپتال میں صحت کی تمام بنیادی سہولتیں دستیاب ہونگی، جہاں خواتین اور بچوں کے فوری علاج پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔انھوں نے کہا کہ اس اسپتال میں مریضوں سے معقول فیس لی جائے گی، البتہ جو مریض مستحق اور ضرورت مند ہونگے ان کے علاج کے اخراجات معرفی فاؤنڈیشن خود برداشت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں :سانحہ بابوسر کے زخمیوں میں ایم ڈبلیوایم کی جانب سے فی کس 50 ہزاروپے کی امدادی رقوم تقسیم

افضل شگری کا کہنا تھا کہ اسپتال سے جو آمدنی حاصل ہو گی اس کا ایک فیصد حصہ مستحق اور ضرورت مند افراد کے لئے قائم کئے گئے ویلفئر فنڈ میں جمع ہو گا۔ مستحق اور اور ضرورتمند مریضوں کے علاج معالجے کے اخراجات معرفی فاونڈیشن ادا کرے گی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں پہلے پلاسٹک سرجری ممکن نہیں تھی لیکن اب اس اسپتال میں پلاسٹک سرجری کے علاج کی فراہمی کو ممکن بنایا جا رہا ہے، جو ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ افضل شگری کا مزید کہنا تھا کہ صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ امید ہے کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت باالخصوص صوبائی و وفاقی وزارت صحت اس سلسلے میں ہماری مدد بھی کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button