پاکستان کی اہم خبریں

بھارتی فوج کی فائرنگ سے شھید ہونے والے پاک فوج کے جوان نعمت ولی کی نماز جنازہ ادا

نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی و سول حکام اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

شیعت نیوز : بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شھید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی نعمت علی کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے اعلیٰ حکام اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

اطلاعات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی نعمت ولی کو آبائی گائوں یاسین غذر میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی و سول قیادت اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔شھید سپاہی نعمت اللہ کی قبر پر صدرپاکستان ، آرمی چیف، کمانڈر 10 کور کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ، 2 شہری شہید

شھید نعمت ولی کے والد نے نماز جنازہ میں شریک علاقے کے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نعمت ولی بچپن سے ہی ملک و قوم کے لئے کچھ خاص عمل انجام دینے کے حوالے سے اپنے بلند خیالات کا اظہار کیا کرتے تھے۔انھوں نے ہمیشہ پاک فوج کا حصہ بن کر ملک و قوم کے لئے اپنی خدمات انجام دینے کا عزم کا اظہار بھی کیاشھید نعمت ولی کے والد کا مزید کہنا تھا کہ ان کے بیٹے نے وطن عزیز کے دفاع میں اپنی جان قربان کرکے جہاں اپنے والدین اور دیگر اہل خانہ کے سر کو فخر سے بلند کیا ہے وہیں غذر کے عوام بھی اپنے اس شھید پر فخر کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button