اہم ترین خبریںسعودی عرب

آل سعود کے فوجیوں کا القطیف کے شہر العوامیہ پر ایک بار پھر حملہ

شیعت نیوز :سعودی فوجی اہلکاروں نےبکتر بند گاڑیوں کے ساتھ شہر العوامیہ پر حملہ کیا ہے ۔ اس حملے میں ممکنہ طور پر ہونے والے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے القطیف کے شہر العوامیہ کے عوام کی سرکوبی ، سعودی حکومت کا روز مرہ کا معمول بن چکی ہے۔

القطیف کا شہر العوامیہ ، شیعہ آباد کا شہر ہے ۔ اس شہر کے عوام سعودی حکومت کے ظلم و ستم کا ہمیشہ نشانہ بنے ہیں ۔ اب تک سعودی فوجیوں کے حملوں میں شہر العوامیہ کے درجنوں باشندے شہید ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں عام شہریوں ، سیاست دانوں اور شہری حقوق کے لئےکام کرنے والوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں بند کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button