پاکستان کی اہم خبریں

پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں تکفیری دہشتگردوں کا حملہ، پولیس افسر غوث عالم شدید زخمی

تکفیری دہشتگردوں کی کار پر فائرنگ سے کراچی پولیس کے سب انسپکٹر سید غوث عالم شدید زخمی

شیعت نیوز :پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں تکفیری دہشتگردوں کے حملے میں کراچی پولیس کے افسر سید غوث عالم شدید زخمی۔ سب انسپکٹر غوث عالم کراچی میں کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے خلاف جاری آپریشن میں اہم کردار ادا کرنے والے پولیس افسر مانے جاتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں خداداد کالونی سگنل پر تکفیری دہشتگردوں کی کار پر فائرنگ سے کراچی پولیس کے سب انسپکٹر سید غوث عالم شدید زخمی ہوگئے،موقع پر موجود عوام نے زخمی پولیس افسر کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس حکام کے مطابق سب انسپکٹر سید غوث عالم  گھر سے اپنی ٹیوٹا کرولا کار میں کہیں جا رہے تھے کہ بریگیڈ تھانے کی حدود پی ای سی ایچ سوسائٹی خداداد کالونی سگنل پر پہلے سے گھات لگائے تکفیری دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کر دی ،جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی پولیس کی بڑی کاروائی، کالعدم تکفیری جماعت لشکر جھنگوی کے تین دہشتگرد ہلاک

پولیس کے مطابق تکفیری دہشتگردوں نے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے جن کے ساتھ ایک اور موٹر سائیکل پر سوار 2 تکفیری دہشتگرد کور دینے کے لئے بھی موجود تھے ۔ سب انسپکٹر سید غوث عالم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔زرائع کے مطابق سب انسپکٹر غوث عالم کراچی میں کالعدم سپاہ صحابہ،کالعدم لشکر جھنگوی کے خلاف آپریشن کرنے والے ایس ایس پی فاروق اعوان کی ٹیم کے اہم اور متحرک رکن کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔غوث عالم نے کئی انتہائی مطلوب تکفیری دہشتگردوں کو مقابلوں میں واصل جہنم اور ان کی گرفتاری میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button