اہم ترین خبریںایران

ایران اور عراق کی دو قومیں ایمان اور محبت اہلبیت کی وجہ سے باہم متصل ہیں

امام حسین علیہ السلام کے ساتھ والہانہ محبت ایرانی اورعراقی قوموں کو آپس میں ابدی طور پر متصل کئے ہوئے ہے

شیعت نیوز:رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا: ایران اور عراق کی دو قوموں کے بدن ، دل اور جانیں اللہ تعالی پر ایمان اور اہلبیت علیھم السلام کے ساتھ محبت کی وجہ سے ایکدوسرے سے متصل ہیں اور ان کا باہمی اتصال و اتحاد روزبروز مضبوط اور مستحکم ہوتا جائےگا۔حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ والہانہ محبت ایرانی اورعراقی قوموں کو آپس میں ابدی طور پر متصل کئے ہوئے ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایران اور عراق کی دو قوموں کے درمیان اختلافات ڈالنے کے سلسلے میں دشمنوں کی تمام ریشہ دوانیاں ، سازشیں اور کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button