اہم ترین خبریںپاکستان

وہابی مولوی قاری ابوبکرکی 5سالہ معصوم بچے کے ساتھ مدرسہ المنیرمیں زیادتی

ملزم قاری ابوبکر کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ اور غیر فطری جنسی تعلق کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

شیعت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ چودھوان کی حدود علاقہ کوڑی جمال میں مدرسہ المنیر مسجد کےوہابی مولوی قاری ابوبکر نے 5 سالہ معصوم بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ بچے کے چچا رحمت اللہ نے تھانہ چودھوان میں بیان دیا ہے کہ اس کا 5 سالہ معصوم بھتیجا مدرسہ المنیر مسجد میں قرآن ناظرہ کے لئے جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شجاع آباد میں 13 سالہ عیسائی بچی سے زیادتی کرنے والا تکفیری مولوی قاری زاہد گرفتار

آج چھٹی کے بعد بچہ روتا ہوا واپس گھر آیا۔ بچے سے دیافت کرنے پر معلوم ہوا کہ مدرسے کے قاری ابوبکر نے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ بچے کا میڈیکل چیک اپ کروانے کے بعد ملزم قاری ابوبکر کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ اور غیر فطری جنسی تعلق کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button