پاکستان

زائرین امام رضاؑ کا ویزے کی بروقت فراہمی پر ایرانی قونصلیت سے اظہار تشکر

زائرین امام رضاؑ کو بروقت ویزے فراہم کئے جانے سے زائرین کی بروقت روانگی ممکن ہوئی ہے

شیعت نیوز :زائرین امام رضاؑ نے ایرانی حکام کی جانب سے ویزے کی بروقت فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کو بروقت ویزے فراہم کئے جانے سے زائرین کی بروقت روانگی ممکن ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق انجمن سالاران خیبر پختونخواہ کے رہنماؤں کربلائی ممتاز حسین، کربلائی اسرار حسین، کربلائی علی محسن، کربلائی ناظم علی، ظاہر علی، زاہد حسین اور منتظر حسین نے زائرین امام رضاؑ کو بروقت ویزے دیئے جانے پر پشاور میں ایران قونصلیٹ جنرل قونصلر محمد باقر بیگی، ویزہ انچارج محمد ابراہیم کاشانی اور ایرانی قونصلیٹ کے دیگر عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ویزوں کی بروقت فراہمی سے پریشان حال زائرین کی مقامات مقدسہ کی جانب بروقت روانگی ممکن ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی زائرین کو عراقی ویزے کے حصو ل میں مشکلات کے حل کیلئے مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کے عراقی حکومت سے رابطے

انجمن سالاران خیبرپختونخواہ کے رہنماؤں نے عراقی حکومت سے بھی اربعین امام حسینؑ کی مناسبت سے عراق جانے والے زائرین کو بروقت ویزے کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چہلم شہدائے کربلا میں صرف چند روز رہ گئے ہیں اس لئے اس سال عراقی ویزہ کیلئے اپروول کی شرط ختم کی جائے اور عراق جانے کے منتظر زائرین کو بروقت عراقی ویزے جاری کئے جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button