عمران خان حکومت کا آل سعود کے خلاف پہلا بڑا اور جراتمندانہ اقدام،آل سعود سے معاہدہ منسوخ
شیعت نیوز :عمران خان حکومت نے آل سعود کے خلاف پہلا بڑا اور تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے سعودی کمپنی آرمکو کو گوادرمیں ریفائنری لگانے سے روکتے ہوئے آل سعود کو سی پیک معاہدے سے باہر نکال پھینکا۔
اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے آل سعود کی خلاف پہلا تاریخی اور جراتمندانہ فیصلہ کرتے ہوئے سعودی آئل کمپنی آرمکو کو گوادر میں ریفائنری لگانے سے روکتے ہوئے آرمکو کیساتھ معاہدہ منسوخ کر تے ہوئے آل سعود کو سی پیک سے نکال باہر پھینکا۔ سعودی حکومت اور آرمکو کو معاہدے کی منسوخٰ کے حوالے سے باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا ہے۔
زرائع کے مطابق پاکستانی حساس ادروں کی جانب سے بھی گوادر میں سعودی آئل کمپنی کی جانب سے ریفائنری لگائے جانے کے حوالے سے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرامکو میں امریکی سی آئی اے اوراسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے جاسوس موجود ہیں کہ جن کا وجود گوادر جیسے حساس اور اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل علاقے پایا جانا پاکستان ،چین اور ایران کے لئے خطرے سے خالی نھیں۔
یہ بھی پڑھیں :ملعون بن سلمان کا پاکستان دشمنی میں بڑا اقدام، بھارت میں 100 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری
یاد رہے کہ چند دن قبل سعودی ولی عہد ملعون بن سلمان کی جانب سے مظلوم کشمیری عوام کے قاتل بھارتی اور ملعن بن سلمان کے دیرینہ دوست وزیر اعظم نریندر مودی کی ایماء پر بھارت میں 100 عرب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی وجہ سے بھی پاکستان و سعودی عرب کے درمیان فاصلے پیدا ہوئے ہیں۔







