اہم ترین خبریںعراق

نجف اشرف میں آیت اللہ علی سیستانی کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام

شیعت نیوز: عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں دینی مرجع آیت اللہ سید علی سیستانی کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، سازشی گروہ کے تمام افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

نجف اشرف کے گورنر لؤی یاسر کا کہنا ہے کہ ایک منحرف گروہ دینی مرجع آیت اللہ سید علی سیستانی کو قتل کرنے کے منصوبے سے نجف میں داخل ہوا ، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس گروہ کی دینی مرجع کے خلاف گھناؤنی سازش کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں اربعین حسینی کے عظیم الشان ملین مارچ کا آغاز ہو گیا

ذرائع کے مطابق اربعین کے عظیم پیدل مارچ کو متاثر کرنے کے لئے عالمی سامراجی طاقتوں اور علاقہ کے رجعت پسند بعض عرب ممالک نے مشترکہ منصوبہ بنا رکھا ہے جس کے تحت عراق کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری کیا گیا لیکن عراقی عوام کو جب اس گھناؤنی سازش کا علم ہوگیا تو انھوں نے اپنے آپ کو اغیار کی سازشوں سے جدا کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button