اہم ترین خبریںعراق

یمن کے قصاب بن سلمان کی جانب سے اربعین حسینیؑ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام

شیعت نیوز: عراق میں سعودی و اسرائیلی گماشتے حکومت کے خلاف سرگرم ہیں۔ عراق کے مظاہروں کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہوا دی جارہی ہےاور ٹوئیٹر پر 79 فیصد ٹوئیٹس سعودی عرب میں موجود بن سلمان کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب کی گئی ہیں جب کہ صرف 6 فیصد ٹوئیٹس عراقی عوام نے کی ہیں۔

عراقی مظاہرین کو مشتعل کرنے کے لئے 58 ہزار سعودی وہابی ٹویٹر اکاؤنٹس فعال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فرزند رسولؐ سے جنگ کا دعویدار بن سلمان غلامان مہدیؑ کے آگے سرنگوں

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سرگرم سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ حسین کازونی کا کہنا تھا کہ عراق میں یہ مظاہرے از خود شروع نہیں ہوئے بلکہ اس میں اغیار اور بیرونی طاقتوں کا ہاتھ ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ عراق میں مظاہروں سے متعلق اناسی فیصد ٹوئیٹ سعودی ولی عہد بن سلمان کی سوشل میڈیا ٹیم یوزرس کے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن ایران اورعراق کے اتحاد سے خوف زدہ ہے اسی لئے وہابیوں کی جانب سے عربی ٹویٹس میں عراقی طرز بیان استعمال کرتے ہوئے ایران، عراق حکومت پر کڑی تنقید اور ان دو ممالک کے اتحاد کو سبوتاژ کرنے کے لئے کوشاں رہے۔

دوسری جانب عراق کے مشترکہ آپریشنل کمانڈ کے ترجمان یحیی رسول نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ بغداد سمیت تمام عراقی صوبوں کی سیکورٹی صورت حال پوری طرح کنٹرول میں ہے تاہم بطور احتیاط کرفیو لگا ہوا ہے۔

یحیی رسول نے تاکید کے ساتھ کہا کہ تخریبی کارروائیاں انجام دینے کی غرض سے مظاہروں سے ناجائز فائدہ اٹھانے اور بیرونی مداخلت کی ہر کوشش کو ناکام بنایا دیا جائے گا۔ صوبہ بصرہ کی آپریشنل کمانڈ نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ اس صوبے کے اکثر علاقوں میں صورت حال بہتر ہوچکی ہے اور تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔

بغداد سمیت عراق کے بعض صوبوں میں بےروزگاری ، عام سروسز کی خراب صورت حال اور دفتری بدعنوانیوں کے خلاف حالیہ دنوں ہونے والے مظاہروں میں بعض پرتشدد واقعات کے نتیجے میں کچھ افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ثبوت و شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مظاہرے از خود نہیں شروع ہوئے بلکہ اس میں اغیار اور بیرونی طاقتوں کا ہاتھ ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ عراق میں مظاہروں سے متعلق اناسی فیصد ٹوئیٹ سعودی ولی عہد بن سلمان کی سوشل میڈیا ٹیم یوزرس کے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button