پاکستان
جلوس چہلم حضرت امام حسین ؑ اورعرس حضرت داتا گنج بخش ؒکے سلسلےمیں اجلاس، شیعہ سنی اکابرین کی شرکت
ڈپٹی کمشنر لاہور جناب اصغر جوہیہ کی زیر صدارت نادر ہال میں اجلاس منعقد ہوا جس میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی

شیعت نیوز: جلوس چہلم تعزیہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور عرس حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللّٰہ کے انتظامات کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر لاہور جناب اصغر جوہیہ کی زیر صدارت نادر ہال میں اجلاس منعقد ہوا جس میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اس موقع پر لائسنسدار تعزیہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام سید محمد علی شمسی ،لعل شاہ ،ممتاز شیعہ رہنما آغا عباس کاظمی، خواجہ بشارت حسین کربلائی ،قبلہ مولانا حافظ کاظم رضا نقوی، توقیرحسین بابا،سید آصف علی زیدی،سید جعفر علی شاہ،قاسم علی قاسمی،سید مزمل حسین،ملک امیر مختار،سید صفدر علی شاہ اہلسنت والجماعت کے رہنما محمد عثمان نوری، مفتی عمران فاروقی، مینیجر اوقات اور تمام انتظامیہ کے دیگر افسران نے شرکت کی ۔