پاکستان

آئی ایس او کے تحت بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں یوم حسین ؑ کا فقید المثال انعقاد

اُمت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہید ی اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

شیعت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان(بہائوالدین زکریا یونیورسٹی یونٹ) کے زیراہتمام سالانہ ”یوم حسینؑ” کی تقریب یونیورسٹی کے جناح آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔

تقریب کی صدارت وائس چانسلر بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کی، جبکہ اُمت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہید ی اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب یونیورسٹی میں پیغام کربلا کے موضوع پر یوم حسینؑ کا انعقاد

” یوم حسین ”کی تقریب مختلف شعبوں کے سربراہان، پروفیسرز، لیکچرار، طلباء اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام اور اُن کے اصحاب نے میدان کربلا میں اسلام کی جس طرح آبیاری کی ہے اس کے بعد دنیا کا بڑے سے بڑا یزید بھی اس کو نہیں مٹا سکتا۔

رہنمائوں کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں یوم حسین علیہ السلام جیسی تقریبات کا انعقاد خوش آئند ہے، نوجوان نسل کو کربلا کی قربانی اور اُسوہ شبیری سے روشناس کرانا ہماری ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button