پاکستان

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پارا چنار ریجن کے زیر اہتمام یوم حسینؑ کا انعقاد

یوم حسینؑ میں شریک مقررین نے اپنے خطاب میں سیرت امام حسینؑ پر روشنی ڈالی

شیعت نیوز :امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پارا چنار ریجن کے زیر اہتمام بوغرہ محب یونٹ میں یوم حسین ؑکا انعقاد "حسین سب کا” کے عنوان سے کیا گیا۔یوم حسینؑ میں شریک مقررین نے اپنے خطاب میں سیرت امام حسینؑ پر روشنی ڈالی۔

اطلاعات کے مطابق آئی ایس او پشاور ڈویژن کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پارا چنار ریجن کے زیر اہتمام منعقدہ یوم حسینؑ سے خطاب کرتے میں مقررین کا کہنا تھا کہ امام حسین ؑکا پیغام امن کا پیغام ہے۔زات امام حسینؑ، خدا سے نزدیک ہونے کا ایک راستہ ہے، امام نے کربلا میں بہتّر قربانیوں کے بعد بھی نماز ادا کی اور صبر و شکر کا درس دیا۔

یہ بھی پڑھیں :آئی ایس او کے تحت پشاور یونیورسٹی میں یوم حسین ؑ کا انعقاد، شیعہ سنی عوام کی بڑی تعدادمیں شرکت

یوم حسینؑمیں علاقے کے بزرگوں، سینیئرز سمیت محب برادران و خواہران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں یونیورسٹی آف پشاور میں بھی آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیراہتمام یوم حسین علیہ السلام کی بھرپور تقریب منعقد ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button