اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

عمران خان کا مہاتیر محمداور طیب اردوان کیساتھ ملکر اسلام دشمن قوتوں کے خلاف اہم اعلان

ٹوئٹر پرجاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ یہ انگریزی چینل "اسلاموفوبیا" سے جنم لینے والے چیلنجز کے مقابلے اور ہمارے عظیم مذہب کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے مختص ہوگا۔

شیعت نیوز:عمران خان کا مہاتیر محمداور طیب اردوان کیساتھ ملکر اسلام دشمن قوتوں کے خلاف اہم اعلان۔ پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کا مشترکہ انگریزی چینل شروع کرنے کا فیصلہ۔تین بڑے اسلامی ممالک ترکی، ملائیشیا اور پاکستان نے دنیا میں اسلام کا حقیقی تشخص اجاگر کرنے کے لیے خصوصی انگریزی چینل متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سوشل میڈیا بیان میں بتایا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے ساتھ ملاقات میں فیصلہ کیا کہ تینوں ممالک مل کر ایک ’انگریزی چینل‘ شروع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

ٹوئٹر پرجاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ یہ انگریزی چینل "اسلاموفوبیا” سے جنم لینے والے چیلنجز کے مقابلے اور ہمارے عظیم مذہب کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے مختص ہوگا۔

اس چینل سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ ایسی تمام غلط فہمیاں جو لوگوں کو مسلمانوں کے خلاف یکجا کرتی ہیں اس کے ذریعے ان کا ازالہ کیا جائےگا اور توہین رسالت ﷺکے معاملے کا سیاق و سباق درست کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اپنے لوگوں کے ساتھ دنیا کی تاریخ اسلام سے آگہی واقفیت کے لیے سیریز، فلمیں تیار کی جائیں گی اور میڈیا میں مسلمانوں کے وقف حصے کا اہتمام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button