اہم ترین خبریںپاکستان

آرمی چیف ،وزیراعظم اور چیف جسٹس شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگیوں کےذمہ دار ہیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز

اپنے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہمیں نہیں پتہ کہ آپ کا بچہ کس ادارے کے پاس ہے، کس نے اور کیوں اُٹھایا ہے

شیعت نیوز: جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں برآمدہونے والے 25 محرم الحرام کے قدیمی مرکزی جلوس میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج میں شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ سمیت عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

احتجاجی سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی اور شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے شدید نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں: جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی رہائی کے لئے ملتان میں بچوں کا احتجاجی مظاہرہ

اپنے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہمیں نہیں پتہ کہ آپ کا بچہ کس ادارے کے پاس ہے، کس نے اور کیوں اُٹھایا ہے، لیکن ذمہ دار تو تم ہی ہو، آرمی چیف ذمہ دار ہیں، وزیراعظم ذمہ دار ہیں، چیف جسٹس ذمہ دار ہیں، اگر یہ کچھ نہیں کر سکتے تو جیلوں کی چابیاں ہمیں دے دیں ہم اور ہماری مائیں بہنیں خود ایک ایک زندان میں جاکر اپنے پیاروں کو تلاش کریں گی۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ تم ہمارے لوگوں کے ساتھ زیادتی کرتے ہو اور جب تم سے رابطہ کیا جاتا ہے تو دھوکا دیتے ہو اورجھوٹ بولتے ہو، لوگوں سے غلط بیانی کرتے ہو، اب تمہارا کوئی دھوکا نہیں چلے گا، یہ بھارت کی حکومت نہیں ہے یہ پاکستان کی سرزمین ہے جو کہ ایک آزاد ریاست ہے، تم اس ملک کے باسیوں کو جوابدہ ہو۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button