جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی رہائی کے لئے ملتان میں بچوں کا احتجاجی مظاہرہ

26 ستمبر, 2019 14:10

شیعت نیوز :جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی رہائی کے لئے ملک بھر میں یوم اسیران کی مناسبت سے ملتان میں بچوں کا احتجاجی مظاہرہ۔، مظاہرے میں شریک بچوں کا ملتان پریس کلب پر ہاتھوں میں رسیاں اور منہ پر ٹیپ لگا کر جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی رہائی کے حوالے سے ملتان پریس کلب پر جبری گمشدہ معروف قانون دان یافث نوید ہاشمی کی بیٹے یعسوب ہاشمی کیا قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔۔ احتجاجی مظاہرے میں بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بچوں نے ہاتھوں میں رسیاں اور منہ پر کالی ٹیپ لگا کر وزیراعظم پاکستان عمران خان ،پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر سے بے جرم و خطا اسیر کئے جانے والے بیگناہ شیعہ جوانوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔ مظاہرے میں شریک پُرجوش بچوں نے حب الوطنی کے ثبوت کے طور قومی پرچم بھی اُٹھا رکھا تھا، بچوں نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ اور کشمیری مسلمانوں کے حق میں بھی نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں :خانوادہ اسیران ملت جعفریہ کا ملتان میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے گھرکے باہر احتجاجی دھرنا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد سے جبری طور پر گمشدہ کئے جانے والے معروف قانون دان یافث نوید ہاشمی کے بیٹے یعسوب ہاشمی نے وزیر اعظم پاکستان اور پاک فوج کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاعمران انکل میرے بابا کہاں ہیں، باجوہ انکل میرے بابا کہاں ہیں، مجھے اپنے بابا کی یاد آئی ہے، مجھے ان سے ملوا دیں، باجوہ انکل ہم سڑکوں پر انصاف مانگنے کیلئے نکل آئے ہیں یا ہمارے اسیروں کو بازیاب کرائیں یا پھر ہمیں بھی قید کرلیں۔

6:56 شام مارچ 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔