عراق

بغداد میں امریکی سفارتخانے کے قریب راکٹوں سے حملہ

بغداد میں امریکی سفارتخانے کے قریب دو راکٹوں کے گرنے کے بعد علاقے میں خطرے کے سائرن بجنے لگے

شیعت نیوز :بغداد میں امریکی سفارتخانے کے قریب دو راکٹوں کے گرنے کے بعد علاقے میں خطرے کے سائرن بجنے لگے – عراق کے سیکورٹی حکام کا کہناہے کہ امریکی سفارتخانے کے قریب ہونے والے راکٹ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا – دوسری جانب بغداد کے مرکز میں ہونے والے دھماکے میں آس پاس کی عمارتوں کو نقصان پہنچاہے – گذشتہ ہفتے بھی عراقی دارالحکومت بغداد میں کئی دھماکے ہوئے تھے – بغداد میں وقفے وقفے سے کار بم دھماکے اور عام شہریوں پر دہشت گردانہ حملے ہوتے رہتے ہیں ان حملوں میں اب تک سیکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں –

متعلقہ مضامین

Back to top button