اہم ترین خبریںپاکستان

خانوادہ اسیران ملت جعفریہ کا ملتان میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے گھرکے باہر احتجاجی دھرنا

لاپتہ افراد کے لواحقین کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے بیٹے گناہگار ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے ۔کشمیری مسلمانوں کے لیے انصاف مانگنے والے پہلے اپنے شہریوں کو انصاف فراہم کرے

شیعت نیوز: جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں اور بالخصوص ملتان سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے رہائشگاہ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ احتجاجی دھرنے میں جنوبی پنجاب سے لاپتہ افراد کے لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دھرنے میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے علم حضرت عباس اور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔

دھرنے کے شرکاء نے نماز مغربین وزیر خارجہ کے گھر کے باہر ادا کی۔ اس موقع پر سیکیورٹی فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ دھرنے میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر سے لاپتہ افراد کے لواحقین کی بڑی تعداد میں شرکت۔ دھرنے کے شرکاء نے پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے وزیر خارجہ پاکستان اور حکومت۔آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپنے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 25 محرم کو ملک بھر میں یومِ اسیران کے طور پر منایا جائے گا،جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز پاکستان

دھرنے کے شرکاء نے کہا کہ اس ملک کے پرامن اور محب وطن شہری ہیں ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ۔ لاپتہ افراد کے لواحقین کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے بیٹے گناہگار ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے ۔کشمیری مسلمانوں کے لیے انصاف مانگنے والے پہلے اپنے شہریوں کو انصاف فراہم کرے۔ ہمیں بتایا جائے کہ ہمارے بیٹوں کو کیوں گرفتار کیا گیا ہے۔اگر ان کا کوئی قصور ہے تو عدالتوں میں پیش کیا جائے نہیں تو جلد از جلد رہا کیا جائے۔

انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے مطالبہ کیا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کا ساتھ دیں۔لواحقین کا کہنا تھا کہ وہ اس ملک کے پرامن شہری ہیں اور قیام پاکستان میں ان کے بزرگوں کی قربانیاں ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہیں ان کے محب وطن ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ اگر ہمارے جوانوں کو بازیاب نہ کرایا گیا تو احتجاج کا سلسلہ مزید وسیع کردیں گے۔دھرنا رات گئے جاری رہا جبکہ آخر میں ضلعی انتظامیہ اور وزیر خارجہ کے کیمپ آفس میں یادداشت پیش کی گئی ۔دھرنے کے اختتام پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قرارداد پیش کی گئی جسے شرکاء نے اپنے نعروں سے منظور کیا ۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button