اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ کی ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام

برآمد ہونے والے سامان میں اسلحہ ایمونیشن دستی بم، بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر سامان بھی شامل ہے

شیعت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں حساس اداروں کی رات گئے دوسری بڑی کاروائی۔کالعدم تکفیری وہابی دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے مذموم مقاصد ناکام بنا دئیے گئے۔ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ صدر کے علاقہ اور ڈیرہ پنڈی روڈ پر آباد گاؤں ہمت میں ایک مکان میں دبائے گئے تیار آئی ڈیز، بارودی مواد اور دستی بم برآمد۔

برآمد ہونے والے سامان میں اسلحہ ایمونیشن دستی بم، بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر سامان بھی شامل ہے۔ پولیس زرائع کے مطابق یہ سامان ڈیرہ اور اس کے مضافات میں دہشت گردی کی بڑی واردات میں استعمال ہو سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان ،تکفیری وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ اور دھماکے میں 2 اہلکاروں سمیت 8 افرادشہید

پولیس زرائع کے مطابق حساس اداروں کی اطلاع پر مارے گئے چھاپے میں تیس کلو کی تین تیار آئی ڈیز، دس کلو بارودی مواد کے تیار کردہ شیل، بارودی کینز اور چھ کلو ہلکا بارودی مواد سمیت دستی بم بھی پکڑے گئے ہیں۔

ضلعی پولیس ترجمان کے مطابق تخریبی کاری کے لئے استعمال ہونے والا پکڑا گیا سارا بارودی سامان متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان کی گرفتار اور مزید تحقیقات پر کام کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button