اہم ترین خبریںپاکستان

مسئلہ کشمیر،اقوام متحدہ میں پاکستان کوشکست، ایران کا پاکستان اور سعودیہ کا بھارت کی حمایت میں ووٹ

انڈیا کو 58 ووٹ ملےپاکستان کے خلاف انڈیا کو ووٹ دینے والوں میں پاکستان کے نام نہاد دیرینہ برادر اسلامی ملک اور امت مسلمہ کے سردارسعودیہ عرب ،متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت بھی شامل۔

شیعت نیوز: متحدہ اقوام متحدہ میں پاکستان کو شکست ہو گئی ہے، آج پاکستان نے کشمیر پر مقدمہ پیش کیا جس کی منظوری کے لیے 48 ممالک کی ضرورت تھی ،پاکستان کو 42 ووٹ ملے، انڈیا کو 58 ووٹ ملےپاکستان کے خلاف انڈیا کو ووٹ دینے والوں میں پاکستان کے نام نہاد دیرینہ برادر اسلامی ملک اور امت مسلمہ کے سردارسعودیہ عرب ،متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت بھی شامل۔

یاد رہے کل ہی عمران خان نے سعودیہ عرب میں کہا تھا کے سعودیہ کا دفاع ہمارا دفاع ہے،لیکن پاکستان کو ووٹ دینے والوں میں سعودیہ عرب نہیں بلکہ اس کے حقیقی برادر اسلامی وخیرخواہ ممالک ایران، ترکی، قطر ،عمان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر کا غاصب مودی،عرب حکمرانوں کا دوست | شیعت نیوز اسپیشل

یاد رہے عمران خان کے حالیہ دورہ سعودیہ عرب میںسعودی حکام کی جانب سے ایران کے خلاف باتیں اور جنگ کی یقین دہانی کے باوجود ایران نے ہمیں ووٹ دیا، چین، روس، جرمنی نے بھی ووٹ پاکستان کو دیا۔

عمران خان نے کہا تھا 58 ممالک نے حمایت کی وہ ممالک کون تھے اور وقت آنے پر چیئرمین سینٹ کے الیکشن جیسا حال ہمارا کس نے کیا۔

اقوام متحدہ میں موجود ایران مستقل مندوب نے کہا کے پاکستان ہمارا ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے ہم اس کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے دشمن اور دوست بدلے جا سکتے ہیں ہمسائے نہیں ہم پاکستان کے ساتھ ہے چاہے پاکستان ہمارے خلاف ہی کیوں نا ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button