دنیا

امریکی افواج کی تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کیلئے بھارتی فوج کی جدید طرز پر تربیت

امریکی میرینز بھارتی افواج کو اپنی نوعیت کی سب سے بڑی ٹریننگ دینے میں مصروف

شیعت نیوز :امریکی افواج کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو کشمیری مجاہدین سے مقابلے کے اور تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کے لئے جدید اصولوں پر تربیت دینے کے آغاز ہوگیا۔واشنگٹن میں امریکی میرینز بھارتی قابض افواج کو اپنی نوعیت کی سب سے بڑی ٹریننگ دینے میں مصروف۔

اطلاعات کے مطابق امریکی افواج نے تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے  کے لئے  بھارتی فوجیوں کو امریکی دارلحکومت واشنگٹن ڈی سی میں موجود انتہائی اہمیت کے حامل فوجی آپریشنل بیس پر تربیت دینے کا آغاز کر دیا۔ تربیت میں شامل بھارتی فوجی افسران اور جوانوں کو اسنائپر شوٹنگ،جدید طرز کے دھماکہ خیز مواد کی تیاری اور استعمال اور قیدیوں سے انتہائی درجے کا ذہنی و جسمانی تشدد کرتے ہوئے ان کی زبان کھلوانے کی تربیت دی جا رہی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فوجی امریکہ میں 18 ستمبر تک تربیت حاصل کرنے کے بعد تل ابیب روانہ ہوں گے کہ جہاں اسرائیلی فوج اور موساد کے انتہائی ظالم اور سفاک مانے جانے والے افسران اور انسٹرکٹرز کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو تربیت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :کشمیر اور فلسطین کی آزادی تحریک کو کچلنے کےلیے بھارت اور اسرائیل میں اتفاق

امریکی فوج کی جانب سے قابض بھارتی فوجیوں کی تربیت ایسے لمحے میں کی جا رہی ہے کہ جب مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام اقوام عالم سے بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کی اپیل کر رہے ہیں۔ عالمی دفاعی تجزیہ نگار امریکی افواج کی جانب سے واشنگٹن ڈی سی میں قائم امریکی افواج کے انتہائی اہم آپریشنل بیس پر بھارتی فوجیوں کو 18 ستمبر تک دی جانے والی اپنی نوعیت کی سب سے بڑی فوجی ٹریننگ کو امریکہ و بھارت کے درمیان دفاعی تعاون کی نئی اور خطرناک پیشرفت قرار دے رہے ہیں ،کہ جس کا اولین مقصد تحریک آزادئی کشمیر کو بدترین طریقے سے کچلنا اور پاکستان پر پریشر بڑھانا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button