اہم ترین خبریںپاکستان

تمام شیعہ جماعتوں کامرکزی جلوس چہلم ہر صورت ایم اے جناح روڈ سے نکالنے کا اعلان

ملت جعفریہ کی تمام جماعتوں نے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ چہلم امام حسین (ع) کا مرکزی جلوس ایم اے جناح روڈ سے ہی نکالا جائے گا

شیعت نیوز:شیعہ علماء کونسل کے صوبائی دفتر میں ملت تشیع کی نمائندہ جماعتوں کا مشترکہ اجلاس صوبائی صدر علامہ ناظر عباس تقوی کی زید صدارت منعقد ہوا، جس میں جعفریہ الائنس، پیام ولایت فاؤنڈیشن، مجلس ذاکرین امامیہ، امامیہ اسٹوڈنس آرگنائزیشن، مرکزی تنظیم عزاداری، اسکاؤٹس رابطہ کونسل، جلوس کے پرمٹ ہولڈرز، امام بارگاہوں کے ٹرسٹی حضرات سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے تعمیرات کے نام پر مرکزی جلوس کے روٹ کو تبدیل کرنا اچھا اقدام نہیں ہے، ملت جعفریہ کی تمام جماعتوں نے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ چہلم امام حسین (ع) کا مرکزی جلوس ایم اے جناح روڈ سے ہی نکالا جائے گا، حکومت چہلم امام حسین (ع) سے پہلے روڈ کی مرمت کا کام مکمل کرلے اور اگر کوئی رکاوٹ ڈالی گئی تو کراچی کی ہر شاہراہ کو امام باگاہ بنادیں گے، سیکورٹی کے نام پر کنٹینرز لگا کر شہریوں کو پر یشان کرنا اور موبائل سروس کو بند کردینا یہ ایسے اقدام ہے جس سے عام شہریوں پر تاثر جاتا ہے کہ یہ سب جلوس عزاء کی وجہ سے ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نےجلوس کا رخ ریڈ زونز کی طرف موڑ دیا تو تمہیں جائے پناہ نہیں ملے گی، علامہ ناظر تقوی

علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ میں اپنے تمام اہل سنت بھائیوں اور ہم شہریوں کو یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں یہ اقدام ملت تشیع کی جانب سے نہیں بلکہ حکومت اور پولیس کی جانب سے ہیں، سیکورٹی کے نام پر عام شہریوں کو تنگ کرنا قابل قبول نہیں، جلوس کے راستوں سے کنٹینرز اور خاردار تاروں کو ختم کیا جائے، اگر ادارے یہ سوچ رہے ہیں کہ ان اقدام سے دہشت گردی کے واقعات کو روکا جاسکتا ہے تو یہ اُن کی حماقت اور بے وقوفی ہے، کیونکہ سانحہ عاشور کراچی ان ہی کنٹینرز کے درمیان ہوا تھا، ہم ملت جعفریہ کی تمام نمائندہ تنظیمیں اور انجمنوں نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ جلوس کے راستوں سے کنٹینرز کو ہٹایا جائے، بازار کھولیں جائے تاکہ عام شہریوں کو پریشانی سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button