اہم ترین خبریںپاکستان

گلگت سے سکردو جاتے ہوئے2شیعہ نوجوان لاپتہ، تاحال سراغ نہ مل سکا

پولیس ذرائع کے مطابق چند دن پہلے دونوں افراد ٹی زید گاڑی میں کچھ مہمانوں کو لے کر جگلوٹ گئے تھے، واپسی کی خبر نہیں ہے

شیعت نیوز:پاکستان میں شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تاحال نہ رک سکا۔ گلگت سے سکردو آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے کچورا سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کا سراغ نہ مل سکا، اکبر علی اور شاکر علی 8 ستمبر کو گلگت سے سکردو کیلئے روانہ ہوئے تھے مگر تاحال سکردو نہیں پہنچے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق چند دن پہلے دونوں افراد ٹی زید گاڑی میں کچھ مہمانوں کو لے کر جگلوٹ گئے تھے، واپسی کی خبر نہیں ہے، لاپتہ ہونے کی خبر ملتے ہی ڈی سی سکردو نے فوری طور پر ڈی سی گلگت کے آفس، ایس ایس پی سکردو، اے سی روندو سے رابطہ کیا، لیکن نہ تو ان کی سکردو کی طرف واپسی کی کوئی خبر ہے نہ ہی کسی چیک پوسٹ پر انٹری ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنے بچوں کو دیکھے،ان کی آواز سنے عرصہ ہوگیا،دوجبری گمشدہ شیعہ عزاداربھائیوں کی ماں کی فریاد

دوسری طرف خاندانی ذرائع کے مطابق 8 ستمبر کو اکبر علی نے اپنے گھر فون کر کے اطلاع دی تھی کہ وہ اپنے ساتھی شاکر علی کے ساتھ گاڑی میں سکردو کیلئے روانہ ہو گیا ہے تاہم 8 ستمبر کو نکلے ہوئے اکبر علی اور شاکر علی تاحال اپنے گھر نہیں پہنچے ہیں، خاندان والوں نے صوبائی حکومت اور پاک فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ لاپتہ نوجوانوں کے بارے میں کھوج لگایا جائے تاکہ لواحقین کی پریشانیاں دور ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button